مزار قائد پر خاتون سے زیادتی کیس کے تین ملزموں کو دوسری بار بری کردیا گیا۔

صبانور صبانور

مزار قائد پر  خاتون سے زیادتی کیس  کے تین ملزموں کو دوسری بار بری کردیا  گیا۔

مزار قائد پر  خاتون سے زیادتی کیس  کے تین ملزموں کو دوسری بار بری کردیا  گیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں مزار قائد پر خاتون سے زیادتی کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے  تینوں  ملزمان کو دوسری بار بری کردیا۔ ملزمان پر  بریگیڈ تھانے میں دوہزار آٹھ میں زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ دوہزار  تیرہ میں سیشن عدالت نے ملزمان کو عدم ثبوت پر بری کردیا تھا۔ بریت کے خلاف این جی او کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے کیس کا از سر نو ٹرائل چلانے کا حکم دیا تھا۔  ملزمان کے وکیل کے مطابق متاثرہ خاتون نے شناخت پریڈ کے دوران دو ملزموں کو  شناخت کرنے سے انکار کردیا تھا۔ملزمان کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی میچ نہیں ہوا تھا۔