کراچی میں چینی شہری کولوٹنے سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث دو ملزمان پکڑے گئے۔

صبانور صبانور

کراچی میں چینی شہری کولوٹنے سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث دو ملزمان پکڑے گئے۔

کراچی میں چینی شہری کولوٹنے سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث دو ملزمان پکڑے گئے۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق  پولیس نے خفیہ اطلاع پر بن قاسم میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزموں کو گرفتار  کیا۔ گرفتار ملزمان اکتیس اگست کوپورٹ قاسم کےقریب چینی شہری سے تیئس لاکھ روپے لوٹ کرفرارہوئےتھے۔ غیر ملکی  چنگ لی کی مدعیت میں مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیاگیا تھا۔ایس ایس پی ملیر کے مطابق  گرفتار ملزموں نے چار ماہ قبل ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔ واقعہ کا مقدمہ  نامعلوم ملزموں کے خلاف درج کیا گیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں صالح محمد اور احسان علی نے  ڈکیتی اور راہزنی کی درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔