ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، تمام افرادجاں بحق ہوگئے،ایرانی میڈیا کادعویٰ
ہیلی کاپٹرمیں ایرانی صدراوروزیرخارجہ سمیت 9افرادسوارتھے
صدر رئیسی صوبہ آذربائیجان میں ڈیم کا افتتاح کرنے کے بعد واپس آ رہے تھے حادثے میں ہیلی کاپٹرمکمل تباہ ہوگیا،
ایران کے ایگزیکٹیو نائب صدرکاٹویٹ،تمام افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی
مشکل وقت میں پاکستان ایران کے عوام کیساتھ ہے،ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ایرانی صدر کا حالیہ دورہ پاکستان تاریخی تھا،
ایرانی صدرابراہیم رئیسی کے تباہ ہیلی کاپٹرکاملبہ مل گیا،ایرانی سرکاری میڈیاکادعویٰ
ریسکیوٹیمیں تباہ ہیلی کاپٹرکے ملبے تک پہنچ گئیں،ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہےکہ صدررئیسی کے زندہ ہونے کی توقعات کم ہیں ،ایرانی عہدیدارکی برطانوی خبرایجنسی سے گفتگو
ہیلی کاپٹر حادثے میں تمام مسافروں کے جاں بحق ہونے کاخدشہ ہے،ایرانی عہدیدار ہیلی کاپٹرحادثے میں کسی مسافرکے زندہ بچنے کاامکان نہیں،
ایرانی سرکاری ٹی وی ہیلی کاپٹرمیں ایرانی صدراوروزیرخارجہ سمیت 9افرادسوارتھے،
ہیلی کاپٹر حادثے سے متعلق خبروں پر ہماری نظر ہے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے پراقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کااظہارتشویش سعودی عرب کاایران سے ہرقسم کے تعاون کے عزم کااظہار ایرانی سرکاری ٹی وی نے ہیلی کاپٹرکریش سے چند لمحے قبل کی ویڈیو جاری کر دی ویڈیو میں صدر رئیسی اور انکی ٹیم کو ایک ڈیم کے اوپر سے پرواز کرتے ہوئے دکھایا گیا
ویڈیو میں ایرانی وزیرخارجہ اور مشرقی آذربائیجان صوبے کے گورنر کو بھی دیکھا جا سکتا ہے