کراچی میں فریئر ہال کی تاریخی عمارت کی اصل شکل میں بحالی وتحفظ کے لئے منصوبہ کا آغاز ہوگیا۔
بلدیہ عظمی کراچی ، امریکی قونصلیٹ اور سندھ ایکسپلوریشن
اینڈ ایڈونچر سوسائٹی کے تحت منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ
منصوبے کے لئے امریکی قونصلیٹ نے
ثقافتی تحفظ کے لئے مختص گرانٹ جاری کی ہے۔عمارت کے موجودہ اسٹرکچر اور اس کے تحفظ
میں حائل مسائل کا تجزیہ کرکے تفصیلی رپورٹ بھی تیار کی جائے گی۔ان اقدامات کی
بدولت عوام اگلی صدی تک کراچی کی یادگار
اور تاریخی عمارتوں سے مستفید ہوسکیں گے۔
امریکی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ
امریکہ نے پاکستان میں ایسے تیس
ثقافتی ورثہ پروجیکٹس کے لئے چونسٹھ لاکھ
ڈالر مختص کئے ہیں تاکہ پاکستانی ثقافتی ورثہ کو محفوظ کیا جاسکے۔