پاک فضائیہ کی جانب سے ایئرچیف مارشل ریٹائرڈ فاروق فیروزخان مرحوم کی زندگی پر مختصر دستاویزی فلم جاری کردی گئی ۔

صبانور صبانور

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئرچیف مارشل  فاروق فیروزخان مرحوم نے  پی اے ایف پبلک اسکول سرگودھا سےسینئر کیمبرج مکمل  کرکےپاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی۔وہ امریکی فضائیہ کی اکیڈمی میں تربیت کے لیے منتخب ہوئے۔ان کو  تین سال متحدہ عرب امارات کی فضائیہ میں فائٹر ونگ کی کمان کرنے کا اعزاز بھی حاصل تھا۔ایئر چیف مارشل فاروق فیروز خان  نے انیس سو پپینسٹھ اور انیس سو اکہتر  کی دونوں جنگوں میں حصہ لیا ۔ دونوں جنگوں میں  شجاعت و بہادری کے اعتراف میں انہیں ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔فاروق فیروز خان نے  مارچ انیس سو اکیانوے سے نومبر انیس سو چورانوے  تک پاک فضائیہ کے سربراہ کے طور پر خدمات سر انجام دیں۔وہ نومبر انیس سو چورانوے سے  نومبر انیس سو ستانوے  تک پاکستان مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعینات رہے۔پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر  نشان امتیاز ملٹری، ہلال امتیاز ملٹری  اور ستارہ امتیاز ملٹری  سے بھی نوازا گیا۔