ملک بھر میں
عید میلاد النبی جوش و جذبے اور بھرپور عقیدت کے ساتھ منایاگیا ۔ گلی گلی قریہ
قریہ سرکار کی آمد کا ذکر کیا گیا ۔ مارٹن کوارٹر کے رہائشی خالد محمود گزشتہ
بارہ سال سے دئیے روشن کرکے منفرد انداز میں نذرانہ عقیدت پیش کرتے آرہے ہیں۔
حضور اکرمؐ
سے محبت اور عقیدت کا ہر کوئی اپنے انداز میں اظہار کررہا ہے۔
مارٹن
کوارٹرز کے رہائشی خالد محمود ان ہی میں سے ایک ہیں جو گزشتہ کئی سال سے بارہ ربیع
الاول کو دئیے روشن کرتے آرہے ہیں۔ ایک دئیے سے شروع ہونے والا سفر آج ایک ہزار دئیوں
تک پہنچ چکا ہے۔
خالد محمود
پرانے سامان کی خریدو فروخت کا کام کرتے ہیں ۔ محلے کے لوگ اس سعادت کو پانے کے لیے انہیں چندہ کرنے کی پیشکش بھی کرتے
ہیں۔ مگر وہ اپنی استطاعت کے مطابق یہ سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
دیئے دیکھنے کے لیے آنے والوں کے لیے شربت کے لنگر کا
اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔