کراچی چڑیا گھر میں تفریحی سہولیات بڑھانے کا فیصلہ

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

کراچی چڑیا گھر میں تفریحی سہولیات بڑھانے کا فیصلہ

کراچی چڑیا گھر میں تفریحی سہولیات بڑھانے کا فیصلہ۔ ایڈمنسٹریٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے اچانک دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لوں گا۔

ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی مرتضی وہاب نے چڑیا گھر کا دورہ کیا۔  کے ایم سی کے تمام متعلقہ ڈائریکٹرز کو بھی  وہاں طلب کیا گیا تھا۔ چڑیا گھر میں تفریحی سہولیات بڑھانے کا فیصلہ ہوا۔ ایڈمنسٹریٹر مرتضی وہاب نے افسران کوہدایت کی کہ چڑیا گھر میں دستیاب سہولیات کو مزید بہتر کیا جائے۔  صفائی ستھرائی، جانوروں کے چارے اور انتظامات سے متعلق کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔ وہ کسی بھی وقت چڑیا گھر کا اچانک دورہ کر کے سہولیات کا جائزہ لیں گے۔