سونے کی اونچی اڑان کے بعد نیچی پرواز۔ فی تولہ سونا مزید تین ہزار پانچ سو پچاس روپے سستا ہوگیا

صبانور صبانور

سونے کی اونچی اڑان کے بعد نیچی پرواز۔ فی تولہ سونا  مزید تین ہزار پانچ سو پچاس روپے سستا ہوگیا

سونے کی اونچی اڑان کے بعد نیچی پرواز۔ فی تولہ سونا  مزید تین ہزار پانچ سو پچاس روپے سستا ہوگیا۔رواں ہفتے  کے ابتدائی دو روز میں  سونے کی قیمت   4ہزار 8سوروپے اضافے کےبعد گزشتہ دو  روز میں 11ہزار 350روپے  کم ہوئی

سونے کی فی تولہ قیمت تین ہزار پانچ سو پچاس روپے کمی کے بعد ایک لاکھ بیس ہزار چھ سو پچاس روپے ہوگئی۔ دس گرام سونا  تین ہزار  تیتالیس روپے کم ہوکر  ایک لاکھ تین ہزار  چار سو اڑتیس روپے کا ہوگیا۔پیر کو 6سوروپےاور منگل کو 4ہزار2 سو روپے اضافہ ہوا۔ مجموعی طورپررواں ہفتے کے  ابتدائی دوروز میں  4ہزار8سوروپے کا اضافہ ہوا۔ جبکہ بدھ کو7ہزار8سواور جمعرات  کو 3ہزار550روپے کمی ہوئے۔گزشتہ دو روز  میں مجموعی طور پر11ہزار 350روپے کی کمی ہوئی۔