رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ مٹھی کا جلسہ پیپلز
پارٹی کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت
ہوگا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کراچی سے
ریلی کی صورت میں مٹھی جائیں گے۔ جگہ جگہ ریلی کا شاندار استقبال ہوگا۔
رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے پیپلزپارٹی کی گرتی دیوار
کو آخری دھکا دینے جارہے ہیں۔ مٹھی کا جلسہ ان
کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔
مٹھی کا جلسہ پیپلزپارٹی کی ڈوبتی کشتی کےاندر آخری کیل ہوگی ۔سندھ
حکومت اور پیپلزپارٹی کی گرتی دیوار کے لیے آخری دھکا ہوگا
انہوں نے کہا ہے کہ وزیرخارجہ
شاہ محمود قریشی کراچی سے ریلی کی صورت میں مٹھی
روانہ ہوں گے۔ چھوٹے بڑے شہروں پر ریلی کا شاندار استقبال ہوگا۔
کراچی سے نکلیں گے
راستے میں نوری آباد،جامشوروحیدرآباد ،ٹنڈوآلہ یار اور میرپور خاص میں والہانہ
استقبال ہوگا
حلیم عادل شیخ نے کہا ہے
کہ عوامی رابطہ مہم کے سلسلے جلسے، ورکرز کنونشن جاری ہیں۔ چار نومبر کو ہندو برادری کے ساتھ دیوالی تقریبات بھی منائیں گے۔