کراچی کے
صنعت کاروں خصوصا برآمدکنندگان نے صنعتوں کو گیس کی فراہمی اولین ترجیح قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔
کراچی چیمبر
آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں صنعتکاروں و برآمد کنندگان کے اجلاس میں گیس کے
مسائل پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں مطالبہ کیا
گیا کہ گیس لوڈ مینجمنٹ پالیسی میں زیرو ریٹیڈ ایکسپورٹ سیکٹر کو پہلی ترجیح دی
جائے۔یہ سوال اٹھایا گیا کہ گھریلو صارین
کو کیسے اول درجے پر رکھا گیا ہے،،، جسے صنعتی شعبے کی طرف سے سبسڈی فراہم
کی جا رہی ہو۔ شرکا کا کہنا تھا کہ صنعتوں
سےزائد ریٹ پر وصول کی جانے والی کراس سبسڈی کے ذریعے گھریلو صارفین کو سبسڈی والے ٹیرف پر گیس کی فراہمی کی
جارہی ہے۔ صنعتیں تاریخ کے بدترین بحران
سے دوچار ہے۔ گھریلو صارفین کی گیس کھپت صنعتی صارفین کی کھپت کے تقریباً برابر ہو
گئی ہے۔ شہری اور دیہی علاقوں میں پہلے سے دیے گئے گھریلو کنکشن کو بتدریج ہٹا کر
ایل پی جی اور بائیو گیس میں تبدیل کیا جائے۔ گیس کو محفوظ رکھنے کے لیے سخت
اقدامات کئے جائیں اور اسے صرف پیداواری
مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے۔