کراچی ائرپورٹ پر ضروری
سامان کی عدم دستیابی پر محکمہ صحت کے
عملے نے کورونا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹنگ روک دی۔ رابطےکے باجود محکمہ صحت کا موقف سامنے نا آسکا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ماسک، دستانوں اور دیگر سامان کی کمی کے باعث
گزشتہ رات سے ایئرپورٹ پر آنے والے مسافروں کی ٹیسٹنگ روک دی گئی ہے۔اسکرننگ رکنے سے شہر میں کورونا وائرس پھیلنے
کا خدشہ لاحق ہوگیا ہے۔ ذرائع کے
مطابق ایئرپورٹ پر تعینات صحت حکام نے محکمہ صحت سندھ سے سامان مانگا،، لیکن
اب تک سامان کی ترسیل نہیں ہوسکی ۔ چہرہ نیوز
نے معاملے پر محکمہ صحت سندھ سے رابطہ کیا،، لیکن ان کا موقف سامنے نا
آسکا۔ گزشتہ روز صبح ریاض سے کراچی آنے والی فلائٹ میں تین مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
ماہرین سردیوں میں کورونا کی نئی لہر آنے کا خدشہ پہلے ہی ظاہر کرچکے ہیں۔