کراچی میں صرف پارکس ہی نہیں ،، کھیل کے میدان
بھی تباہ حالی کا شکار ہیں ۔۔ موسی کالونی میں اپوا گرلز کالج اور گورنمنٹ بوائز
اسکول سے متصل فٹ بال گراؤنڈ میں عرصہ
دراز سے کچرا اور ملبہ جمع ہے ۔۔ کھیل کے میدان میں مال بردار ٹرکس کی پارکنگ بھی
بنا دی گئی ہے ۔
کچرا ۔۔ ملبہ اور مال بردار ٹرکوں کا اسٹینڈ ۔۔
یہ موسی کالونی میں واقع کھیل کا وہ میدان ہے جہاں کبھی کرکٹ اور فٹ بال کھیلی جاتی
تھی ۔۔ میدان کی پتھریلی زمین پر کھیلتے بچوں سے بات ہوئی ،،تو انھوں نے شکایات کے ڈھیر لگا دیئے۔
بلدیاتی اداروں کی جانب مسلسل نظر انداز کیئے
جانے کے باعث میدان میں مال بردار ٹرکوں کا غیر قانونی اسٹینڈ بھی قائم کردیا گیا
ہے ۔۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ بارش کے دوران اس میدان میں پانی جمع ہو جاتا ہے اور
جس دن میدان میں جمع کچرا اٹھایا جاتا ہے ۔۔ تعفن کے باعث کلاسوں میں بیٹھنا مشکل
ہو جاتا ہے۔
اسکول کے بچوں اور اساتذہ کا کہنا ہے کہ اب
جبکہ سپریم کورٹ کی جانب سے ایڈمنسٹریٹر
کراچی کو شہر میں کھیل کے میدان اور پارکس کو بحال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے
۔۔ امید ہے کہ کھیل کے اس میدان کی حالت بھی بہتر ہو جائے گی۔