ریاست دہشتگرد بنا رہی ہے مصطفیٰ کمال

نزاہت خان نزاہت خان

ریاست دہشتگرد بنا رہی ہے مصطفیٰ کمال

کراچی میں پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال نے کہاہےکہ سندھ میں چند روزپہلےنیابلدیاتی بل اسمبلی  نے پاس کیاہے، یہ بل عوام دشمن سندھ دشمن اورملک دشمن ہے

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہناتھاکہ اس بل سے لوٹ مارکے نئے طریقے دریافت ہونگے کسی تہذیب یافتہ معاشرے میں ایسی قانونسازی کی مثال نہیں ان کا کہناتھاکہ

بچوں کوکتے کاٹنے کی ویکسین نہیں ہےاور روزانہ 60سے 65بچے کتے کاٹنے کاشکارہوتے ہیں1042 ارب سندھ حکومت بتائے کہاں خرچ کئے، پہلے اساتذہ گھوسٹ ہوتے تھے اب گیارہ ہزاراسکول گھوسٹ ہیں مصطفیٰ کمال نے کہاکہ جس ملک میں سینیٹرایم این اے ایم پی ایزبکتے ہوں اس میں سب کچھ ممکن ہیں پی ایس پی اس قانون کونہیں مانتی، کورٹ کاراستہ ہومذاکرات کاراستا ہوسارے راستے اپنائیں گے، اگریہ قانون بن گیا رائج ہوگیا توپھرہمیں سیاست نہیں کرنی

۔انکا کہناتھاکہ ریاست دھشتگرد بنارہی ہے جب بنیادی حقوق نہیں ملیں گے روزگارنہیں ملے گا پانی نہیں ملے گا تووہ دھشتگرد نہیں بنے گا توکیابنے گامصطفیٰ کمال نے کہاکہ بلوچستان اوردیگرعلاقوں سےلاپتہ لوگوں کی لاشیں ملتی ہیں ان کی لاشیں نہیں ان کی لاشیں چاہیئیں جودھشتگردبناتے ہیں