دو سو سے زائد ملازم بیروزگار ٹیلن نیوز بھی بند کردیا گیا

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

دو سو سے زائد ملازم بیروزگار ٹیلن نیوز بھی بند کردیا گیا

دو سو سے زائد ملازم بیروزگار ٹیلن نیوز بھی بند کردیا گیا

لاہور سے آن ایئر ہونے والا ٹی وی چینل جسےگزشتہ سال لانچ کیا گیا تھا ۔

ٹیلن کی مینجمنٹ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہےکہ بڑے دکھ کے ساتھ چینل کی بندش کا اعلان کررہے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق تمام ملازمین کو آج 14  مارچ کو ڈیڑھ ماہ کی تنخواہ جاری کردی جائیگی۔

سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے ٹیلن کے مالک چوہدری سلیم بریار چینل کے بزنس نہ ہونے کی وجہ سے کافی عرصے سے پریشان تھے۔

اس پراجیکٹ کو چلانے میں یوسف بیگ مرزا المعروف وائے بی ایم دیکھ رہے تھے۔

ٹیلن ایسے موقع پر بند کیاگیا جب پبلک میں ڈائون سائزنگ اور تنخواہوں میں کٹوتیوں پر غور کیا جارہاہے۔ صحافی تنظمیوں نے چینل کی بندش پر مزمت کی ہے پیمرا سے مطالبہ کیا ہے کہ لائسنس دینے سےپہلے چینل مالکان سے کم از کم تین سال کا بجٹ ضرور دیکھا کریں۔