کراچی میں ینگ نرسز کا پریس کلب پر دھرنا جاری

عدنان اطہر عدنان اطہر

کراچی میں ینگ نرسز کا پریس کلب پر دھرنا جاری

کراچی میں ینگ نرسز کا پریس کلب پر دھرنا جاری۔ اسپتالوں میں دو گھنٹے علامتی ہڑتال بھی کی۔

کراچی پریس کلب پر ینگ نرسز ایسوسی ایشن کا  دھرنا تیسرے روز بھی جاری رہا۔ینگ نرسز کا کہنا ہے کہ حکومت کو اتوار تک کا وقت دیا ہے ۔مطالبات منظور نا  ہوئے،، تو پیر سے او پی ڈیز کا مکمل بائیکاٹ   اور وارڈز میں سروسز بھی نہیں دیں گے۔عوام کے مفاد میں اسپتالوں کی  ایمرجنسی  میں کام جاری رکھا جائے گا۔