اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے سندھ حکومت تمام بلدیاتی اختیارات سمیٹ رہی ہے

نزاہت خان نزاہت خان

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے سندھ حکومت تمام بلدیاتی اختیارات  سمیٹ  رہی ہے

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے سندھ حکومت تمام بلدیاتی اختیارات  سمیٹ  رہی ہے۔ آج سے احتجاج شروع کردیا ہے۔سندھ کی عوام کے ساتھ مل کر اس نظام کے خلاف جدوجہد کریں گے۔

رہنما پی ٹی آئی  حلیم عادل شیخ کا   ویڈیو بیان میں کہنا ہے  سندھ حکومت تمام بلدیاتی اختیارات  سمیٹ  رہی ہے۔ ایک وزیر اور سیکریٹری ہوگا۔ ناظم و چیئرمین سب ان کے ہوں گے۔ آل پارٹیز کانفرنس بلائی ہے۔ کورٹ اور روڈ پر بھی جائیں گے۔ آج ٹھٹھہ، جامشورو حیدرآباد میں احتجاجی مظاہرےہوں گے۔  اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ صوبے کی عوام کو چند خاندانوں کاغلام بنایا جارہا ہے۔ سندھ کی عوام کے ساتھ مل کر اس نظام کے خلاف جدوجہد کریں گے۔