اسپورٹس جرنلسٹس کے عالمی دن کے موقع پرکراچی میں "ہاکی رپورٹنگ ورکشاپ”
کا انعقاد کیا گیا۔۔جس میں سابق اولمپئنز سمیت اسپورٹس سے وابسطہ صحافیوں نے شرکت
کی۔
اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے تحت اسپورٹس جرنلسٹس کے عالمی دن
کے موقع پر "ہاکی رپورٹنگ ورکشاپ” کا انعقاد کیا گیا۔ کے ایچ اے اسپورٹس
کمپلکس میں منعقدہ ورکشاپ سے اظہار خیال کرتے ہوئے قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان
اولمپیئن حنیف خان کا کہنا تھا کہ صحافی کا ہوم ورک پورا ہو تو بڑے سے بڑا کھلاڑی یا
آرگنائزر اسے ڈاج نہیں دے سکتا
اولمپیئن کاشف جواد نے شرکاء کو جدید ہاکی "فائف اے سائڈ” کے قوانین سے
آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں پاکستان ہاکی قوانین کو بروقت نہ سمجھنے کا نقصان
اٹھا چکی ہے، دس دس منٹ کے دو ہاف پر مشتمل جدید ہاکی فائف اے سائیڈ دنیا بھر کی
طرح پاکستان میں بھی تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔
ورکشاپ کے اختتام پر سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت
اور اولمپیئن کاشف جواد نے شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔