سندھ میں کرکٹ گراونڈز بحال کرنے کا فیصلہ۔ اسکول کی سطح پر لیگ بھی کرائی جائے گی

عمران عمران

سندھ میں کرکٹ گراونڈز  بحال کرنے کا فیصلہ۔ اسکول کی سطح پر لیگ بھی کرائی جائے گی

سندھ میں کرکٹ گراونڈز  بحال کرنے کا فیصلہ۔ اسکول کی سطح پر لیگ بھی کرائی جائے گی۔حیدرآباد اور سکھر میں ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ سینٹرز قائم  ہوں گے۔

چیف سیکریٹری سندھ کی زیر صدارت سندھ میں کرکٹ کو فروغ دینے سے متعلق اجلاس ہوا۔ چیئرمین سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن ،ڈائریکٹر  پی سی بی  ہائی پرفارمنس، سیکریٹری  کھیل و دیگر  شریک ہوئے۔پی سی بی کےمطابق اسکول لیگ میں صوبے  کے تیس  اضلاع  میں دوسو انتالیس  میچ کھیلے جائیں گے۔ اسکول کی  سطح پردوسو چالیس ٹیمیں اور  تین ہزار آٹھ سو پچاس  کھلاڑی کھیلیں گے۔ چیف سیکریٹری نے کہا کہ  اسکول لیگ کے لئے سندھ حکومت پاکستان کرکٹ بورڈ کو مکمل سہولیات فراہم کرے گی۔ لیگ پر آنے والےدو کروڑ ستر لاکھ  کے فنڈز سندھ حکومت  فراہم کرے گی۔سندھ حکومت نے  پی سی بی کے تعاون سے صوبے کے کرکٹ گرائونڈ بحال کرنے کا  فیصلہ بھی کیا ہے۔کراچی، حیدرآباد، سکھر، بدین،  خیرپور، لاڑکانہ اور  میرپور خاص سمیت گیارہ شہروں میں گرائونڈ بحال کئے جائیں گے۔ تمام گرائونڈ زمیں پچ ،رولر، نیٹ،ڈریسنگ روم اور الیکٹرک اسکور بورڈ بنائیں جائیں گے۔ پی سی بی حیدرآباد اور سکھر میں ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ سینٹر قائم کرے گا۔