کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی
اسٹیشنز کو گیس سپلائی بند کرنےکےخلاف اسٹیشن مالکان اور ملازمین کا دھرنا
دوسرے روز بھی جاری ہے۔
سوئی سدرن گیس ہیڈآفس
کےباہر احتجاج میں گیس
اسٹیشن پر کام کرنے والے ملازمین ی بڑی
تعداد شامل ہیں۔ چئیرمین آل پاکستان سی این
حی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے مسلسل ڈھائی ماہ تک گیس کی بندش کا فیصلہ
واپس ،، اور سی این جی اسٹیشن کو گیس کی
سپلائی فوری شروع کی جائے۔ ایم ڈی سوئی
سدرن کے استعفی کے بغیر احتجاج ختم نہیں ہوگا۔ چیئرمین سی این جی ایسوسی ایشن کی قیادت
میں مظاہرین کےنے وفد نے
وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ سے ملاقات کی۔پریس
کانفرنس میں امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ
سندھ میں سازش کے تحت سی این جی سیکٹر بند کرنے کی سازش
کی جارہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سندھ کی گیس پنجاب کو دی جارہی ہے۔ وزیراعظم اپنے نااہل لوگوں کو ہٹائیں۔