کراچی جم خانہ میں سنتھیٹک ٹریک تیار کرلیاگیا۔ ممبران کا کہنا ہے عالمی معیار کا ٹریک واک اور جاگنگ کرنے والوں کو جوڑوں اور ٹخنوں
کے درد سے محفوظ رکھے گا۔
کراچی جم خانہ میں چار ماہ کی مختصر مدت میں 500میٹر سنتھیٹک
ٹریک تیار کرلیاگیا۔ممبران خاص کر
بزرگ ارکا ن کو عالمی معیار کے ٹریک پر واکنگ اور جاگنگ میں آسانی ہوگی۔صدر کراچی جم خانہ الطاف حسین آغا نے ٹریک کا افتتاح کیا۔ اُن
کاکہنا تھا کہ ٹریک بنانا ممبران کی خواہش
تھی۔
خواہش تھی ہمارے لوگوں کی اپنا سینتھیٹک ٹریک ہونا چاہئے جم خانہ میں
اپنا تو اللہ کے کرم سے آج یہ تیار ہوگیا ہے یہ دوسرے نمبر پر ہے تیس سال پہلےبنا
ہواتھا نیشنل کوچنگ سینٹر میں اُس کے بعد جم خانہ نے بنایا ہے
کراچی جم خانہ کے ممبران نے
بھی نیا ٹریک بننے کو خوش آئند قرار دیا
میں
نے پہلی دفعہ اس پر واک کی ہے اچھا لگ
رہاہے مجھے امید ہے کہ ہماری ہیٹ اور ساری چیزوں کو سمجھےگا
بہت خوشی کی بات ہے یہ ٹریک بن گیا ہے ہم سینیئرز کے لیے بہت اچھی
بات ہے جم خانہ کی شان ہے
بہت اچھا ٹریک ہے ایسا لگتا ہے جاگر کے نیچے ایک اور جاگر لگادیا
ہےجم خانہ نے
منتظمین کاکہنا ہے کہ ٹریک
کا مقصد واک کے لیےآنے والوں کوآرام دےٹریک فراہم کرنا ہے۔ یہ ٹریک جوڑوں
اور ٹخنوں کے درد سے بچنے کے لیے اچھا ہے اور چلتے وقت بہت آرام دہ احساس دیتا
ہے۔۔