کراچی میں پانی کی شدید قلت ہے تو دوسری جانب واٹر بورڈ انتظامیہ کی غیر ذمہ داری کی وجہ سے گلشن معمار میں ہزاروں گیلن پینےضائع ہوگیا

نزاہت خان نزاہت خان

کراچی میں پانی کی شدید قلت ہے تو دوسری جانب   واٹر بورڈ انتظامیہ  کی غیر ذمہ داری کی وجہ سے گلشن معمار میں ہزاروں گیلن پینےضائع  ہوگیا

کراچی میں پانی کی شدید قلت ہے تو دوسری جانب   واٹر بورڈ انتظامیہ  کی غیر ذمہ داری کی وجہ سے گلشن معمار میں ہزاروں گیلن پینےضائع  ہوگیا۔ایم ڈی ، واٹر بورڈ  کا کہنا ہے   پانی کی  لائن کی مرمت کرلی۔اس دوران  علاقے کو   پانی کی سپلائی متاثر نہیں ہوئی۔

گلشن معمار، احسن آباد سیکٹر 3 میں  گزشتہ  رات پانی کی لائن  پھٹنے سے ہزاروں گیلن پینے کا صاف پانی ضائع ہوگیا ۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے یہ یہاں کی  مرکزی لائن ہے۔ پانی کا پریشر اتنا زیادہ ہے کہ بہتا ہوا پانی  علاقے تک جا پہنچا ہے۔

علاقہ مکین  کہتے ہیں واٹر بور ڈ انتظامیہ سے  کوشش کے باوجود  رابطہ نا ہوسکا۔  رات بھر  ہزاروں گیلن پانی ضائع ہوگیا۔

ایم ڈی ، واٹر بورڈ  کا کہنا ہے کہ  پانی کی  لائن کی مرمت کرلی ہے۔اس دوران  علاقے کو   پانی کی سپلائی متاثر نہیں ہوئی۔

واٹر اینڈ سیوریج کے مطابق شہر میں پانی کی طلب 1200 ایم جی ڈی   جبکہ رسد 550 ایم جی ڈی ہے ۔ 650 ایم جی ڈی  کمی سے   راشننگ سسٹم  کے تحت نمٹا جاتا ہے۔اس کے باوجودبہتر نظام   نا ہونے  ہزاروں گیلن پانی ضائع ہوجاتا ہے۔