سندھ میں بلدیاتی قانون کیخلاف جماعت اسلامی کےاحتجاجی دھرنےکےچوبیس
دنوں میں دوسری بار امیرجماعت اسلامی سراج الحق نےخطاب میں کہاکہ دھرنہ جتنا طویل
ہوگا نقصان پیپلزپارٹی کو ہوگا ۔۔۔انکا کہنا تھا کے اگر معاملہ ستائیس فروری سے پہلے حل نہ ہوا تو ہمارا رخ بلاول ہاوس
کی جانب ہوگا۔
سندھ اسمبلی کےباہربلدیاتی قانونی کیخلاف جماعت اسلامی کا احتجاجی دھرناپچیس وےروزمیں داخل ہوگیا۔
امیرجماعت اسلامی سراج الحق نےخطاب میں کہاکہ سندھ کے تمام شہر کھنڈرات میں تبدیل ہو چکے ہیں۔
انہوں نےکہاکہ ہمارا ایجنڈا بلدیاتی قانون کے حد تک نہیں ہے۔۔۔ہمارا
ایجنڈا مکمل اسلامی انقلاب ہے۔
سراج الحق نےکہاکہ چائے کے ہر گھونٹ اور کھانے کے ہر نوالے پر ٹیکس
ہے۔۔۔
انہوں نےکہاکہ کبھی کسی سیاسی جماعت کبھی کسی سیاسی جماعت کی صورت میں
جبر کا نظام مسلط ہے۔
امیرجماعت اسلامی نےالزام عائدکیاکہ جمہوریت کے نام پر سیاست کرنے
والے کرپشن کا عالمی ریکارڈ قائم کر رہے ہیں۔
سراج الحق نےپیپلزپارٹی قیادت کومخاطب کرکےکہاکہ وہ وقت چلا گیا جب
سندھ کارڈ استعمال ہوتاتھا۔
جماعت اسلامی کےامیرنےکہاکہ اندر سے پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی ملے
ہوئے ہیں۔
امیرجماعت اسلامی نے سندھ اسمبلی کےباہرجاری دھرنےختم نہ ہونےکی صورت
میں بلاول ہاوس کی جانب رخ کرےگا۔