پاک سر زمین پارٹی کا کراچی میں فوارہ چوک پرمظاہرہ دوسرے روز بھی جاری ہے

عدنان اطہر عدنان اطہر

پاک سر زمین پارٹی کا کراچی میں فوارہ چوک پرمظاہرہ دوسرے روز بھی جاری ہے

پاک سر زمین پارٹی کا کراچی میں فوارہ چوک پرمظاہرہ دوسرے روز بھی جاری ہے۔۔۔ پاک سر زمین پارٹی کے رہنماؤں سے حکومت سندھ سے مذاکرات ہوئے ہیں۔ اپنے خطاب میں سربراہ پاک سرزمین پارٹی کا کہنا تھا کہ  جو انتخابات میں جیتے وہ آج رسوا ہو رہے ہیں۔ شہر کےمسائل بڑھ رہے ہیں۔

پاک سرزمین پارٹی کے دھر نے کے دوسرے روز شرکا سے خطاب میں چیئر مین مصطفیٰ کما ل کاکہنا تھا کہ کراچی کے لوگ اپنے حقوق کے لیے باہر آئےہیں۔اپنے حقوق لیے بغیر نہیں جائیں گے۔جو انتخابات میں جیتے وہ آج رسوا ہو رہے ہیں، عوام کے مسائل حل نہیں کر رہے۔ہاری ہوئی جماعت کے ساتھ ہزاروں لوگ ہیں،ہم لوگوں کی امید بن چکے ہیں

مصطفیٰ کمال کاکہنا تھا کہ کراچی کے مسائل بڑھ رہے ہیں، دوائیں نہیں، تعلیمی ادارے تباہ حال ہیں۔ کتوں کے کاٹنے کی وجہ سے بچے تڑپ تڑپ کر جان دے رہے ہیں۔ مسائل کی جڑ پر ہاتھ رکھا ہے۔ قوم  خاموش رہ کرظالموں کا ساتھ نہ دے۔

 چیئر مین پاک اُن کاکہنا تھا کہ آج تک کسی وزیر اعلیٰ کو عوام نہیں پکڑ سکی۔یوسی کے منتخب نما ئندے کے پاس اختیارات ہوں تو لوگ خود اس کا احتساب کر لیں گے