کراچی کا ساحل اپنی خوبصورتی، دلکشی اور حسین نظاروں کی وجہ سے شہریوں کی توجہ کا مرکز ہے

عرفان علی عرفان علی

کراچی کا ساحل اپنی خوبصورتی، دلکشی اور  حسین نظاروں کی وجہ سے شہریوں کی توجہ کا مرکز ہے

کراچی کا ساحل اپنی خوبصورتی، دلکشی اور  حسین نظاروں کی وجہ سے شہریوں کی توجہ کا مرکز ہے۔ یہی وجہ ہے دن ہو یا رات ساحل پر لوگوں کا  رش نظر آتاہے۔

شہر کا موسم جیسا ہو ،،،کراچی والے لطف اٹھانے ساحل کا رخ کرتے ہیں۔

 فطرت کے رنگوں اور قدرت کے نظاروں سے بھرپور ساحل پر  جگمگ کرتی  لائٹس،، ساحل کی خوبصورتی  مزید  بڑھا دیتی ہیں۔

ساحل پر تفریح کی غرض سے آئے بچے ہاوس رائڈنگ ، بائک رائڈنگ اور دیگر سرگرمیوں میں مصروف رہتے ہیں

کوئی سہانے موسم  کا لطف اٹھاتا نظر آیا  تو  کسی نے اہلخانہ کے ساتھ ،،  ساحل پرہی بچے کی سالگرہ کا ایونٹ سجالیا۔

ساحل  پر  پہنچتے ہی جہاں تک نظرجائے۔۔کراچی کے شہریوں  کی  پسندیدہ  جگہ پر   لوگوں  کارش ہی رش نظر آتا  ہے۔