صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کی نگرانی میں جاری آپریشن، پولیس کی بھاری نفری کا شاہ بیلوں کے کچے میں کی کاروائی 2 افراد کو شق کی بنیاد پر حراست میں لے لیا* شاہ بیلوں کے کچے میں پولیس کی بھاری نفری نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کاروائی کی ۔ ایس ایس پی سکھر عرفان سموں کا کہنا ہےکہ اے پی سی بکتر بند گاڑیوں کی مدد سے دشوار راستوں سے ہوتے ہوئے ملزمان کے ٹھکانے گھیر میں لے لیا پولیس نے ملزمان کے ٹھکانوں کو نظر آتش کرکے علاقے کو سرچ کیا شاہ بیلوں کے کچے میں ملزمان کی موجودگی کی اطلاع ملتے ہی کچے میں موجود پولیس اے پی سی کی مدد دشوار راستوں کے باوجود ملزمان کے ٹھکانے تک پہنچنے صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے سکھر پولیس کا کھڈیری ، رضا گوٹھ ، الف کچے اور شاہ بیلوں کے کچے میں آپریشن جاری ہے موبائیل سرویلنس ڈرون کیمروں کا سہارا لے کر ملزمان کی نقل و حرکت پر کڑی نظر ہے، ملزمان کی نقل و حرکت کی اطلاع ملتے ہی پولیس کاروائی کرتی ہے ڈرون کیمروں کے ذریعے ملزمان کے ٹھکانوں کی فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے پولیس وقتاً فوقتاً چھاپا مار کاروائیاں کر رہی ہے، ملزمان کو سہولیات سمیت پناہ دینے والے کسی بھی شخص کو ہر گز بخش نہیں کیا جائے گا ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا،