کراچی والوں کو تفریح کی ایک اور جگہ میسر آگئی۔

نزاہت خان نزاہت خان

کراچی والوں کو   تفریح کی ایک اور جگہ میسر آگئی۔

کراچی والوں کو   تفریح کی ایک اور جگہ میسر آگئی۔ یونیورسٹی رو ڈ پر قائم کشمیر پارک کو شہریوں کے لئے کھول دیا گیا۔شہری ایمیوزمنٹ پارک  میں جھولوں کے ساتھ پارک کے خوبصورت ماحول کو انجوائے کر سکتے ہیں۔

طرح طرح کے جھولے،ہریالی اور خوبصوت ماحول ۔

یہ  ہے شہر  کی  مصروف شاہراہ پر قائم کشمیر ایموزمنٹ پارک ۔

یونیورسٹی رو ڈ پر قائم خوبصورت پارک کو شہریوں کے لئےکھول دیا گیا۔

بچے خواتین سب ہی خوشگوار ماحول کا لطف اٹھانے  کے ساتھ جھولوں سے بھی لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

شہری تفریح کی ایک اور جگہ میسر آنے پر خوش ہیں۔ کہتے ہیں پارکوں کی تزئین و آرائش  خوش آئند ہے۔

پارک  کی داخلہ فیس  50 روپے  ہے۔ پارک  شہریوں کے لئے دوپہر تین سے رات گیارہ بجے تک کھلا رہے گا۔