کراچی میں بڑھتے اسٹریٹ کرائم اور صحافی اطہرمتین کے قتل کیخلاف جماعت اسلامی نےکلفٹن دوتلوارپراحتجاجی مظاہرہ کیا

نزاہت خان نزاہت خان

کراچی میں بڑھتے اسٹریٹ کرائم اور صحافی اطہرمتین کے قتل کیخلاف جماعت اسلامی نےکلفٹن دوتلوارپراحتجاجی مظاہرہ کیا

کراچی میں بڑھتے اسٹریٹ کرائم اور صحافی اطہرمتین کے قتل کیخلاف جماعت اسلامی نےکلفٹن دوتلوارپراحتجاجی مظاہرہ کیا۔۔۔حافظ نعیم الرحمان نےکہاکہ اگرحکومت عوام کوتحفظ فراہم نہیں کرےگی توعوام خود اپنےدفاع کےلیےنکلیں گے۔۔۔انہوں نےشہرمیں امن وامان کےلیے رینجرز کواختیارات دینےکابھی مطالبہ کیا۔

کراچی میں جمعہ کوقتل ہونےوالےصحافی اطہرمتین اور شہرمیں بڑھتےاسٹریٹ کرائم کیخلاف جماعت اسلامی کااحتجاجی مظاہرہ۔

کلفٹن دوتلوارپراحتجاجی مظاہرےسےحافظ نعیم الرحمان نےخطاب میں کہاکہ پولیس حکمرانوں کےپروٹوکول پرمعمورہے۔

حافظ نعیم الرحمان نےوزیراعظم سےامن وامان پراجلاس بلانےاور شہرمیں امن وامان کےلیےرینجرزکواختیارات دینےکابھی مطالبہ  کیا۔

احتجاجی مظاہرے میں شرکانےصوبائی حکومت کیخلاف نعرے بازی کی۔مظاہرین کےہاتھوں میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم ختم کرو،کراچی کےعوام کوتحفظ دوکےپلےکارڈبھی موجودتھے۔