پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی پرپاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نےکارروائی کرکےپانچ بھارتی ماہی گیرکشتیاں پکڑلیں

نزاہت خان نزاہت خان

پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی پرپاکستان میری ٹائم سیکورٹی  ایجنسی نےکارروائی کرکےپانچ بھارتی ماہی گیرکشتیاں پکڑلیں

پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی پرپاکستان میری ٹائم سیکورٹی  ایجنسی نےکارروائی کرکےپانچ بھارتی ماہی گیرکشتیاں پکڑلیں۔۔۔اٹھارہ فروری کوہونےوالی کارروائی میں عملےکےارکان سمیت اکتیس افراد گرفتارہوئے۔

پاکستانی سمندری محافظوں کی کارروائی

سمندری حدود کی خلاف ورزی پرپانچ بھارتی  ماہی گیرکشتیاں پکڑلیں۔

ترجمان پاکستان میری ٹائم سیکورٹی  ایجنسی کےمطابق کارروائی اس وقت کی گئی جب کشتیاں غیرقانونی شکارکےلیےپاکستان سمندری حدودمیں داخل ہوئیں۔

اٹھارہ فروری کوہونےوالی کارروائی میں کشتیوں کےعملےسمیت اکتیس افراد گرفتارہوئے۔

  کشتیوں کو پاکستانی قانون اور سمندر کے قانون سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن کے مطابق  قانونی کارروائی کے لیے کراچی منتقل کردیاگیا۔