دعا منگی کیس میں فرار ملزم زوہیب قریشی سے متعلق تفتیشی افسر نے رپورٹ جمع کرادی۔ عدالت نے دعا منگی اور بسمہ کے اغواء کیس میں
ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ ۔
کراچی کی
انسداد دہشت گردی عدالت میں دعا منگی کیس کے مرکزی ملزم زوہیب قریشی کے
فرار کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ تفتیشی
افسر نے ملزم کے فرار سے متعلق رپورٹ جمع کرادی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزم کا قومی شناختی کارڈ عدالتی حکم پر بلاک کیا
جاچکا ہے۔ ملزم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں بھی شامل کردیا گیاہے۔ ملزم زوہیب قریشی ستائیس جنوری کو سٹی
کورٹ پولیس کی کسٹڈی سے فرار ہوا
تھا۔ملزم کے فرار کے بعد مقدمات جیل
ٹرائل کردیئے گئے ہیں ۔ عدالت نے کہا کہ
ملزم کو گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔ زوہیب قریشی کے خلاف دعا منگی اور بسمہ
کے اغواء سمیت پانچ سے زائد مقدمات انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زیر سماعت ہیں۔
متن مقدمہ
کے مطابق پولیس اہلکار ،،ملزم زوہیب قریشی کو عدالت سے پرائیوٹ گاڑی میں جیل
لےکر جا رہے تھے۔ملزم نے طارق روڈ سے شاپنگ کرنے کا کہا ،،تو اہلکار اسے مال لے گئے۔ملزم وہاں سے
پولیس اہلکار کو جھانسہ دے کرفرار ہوگیا تھا۔ مقدمے میں دو منشیوں اور ٹیکسی
ڈرائیور کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ منشی گرفتار
اہلکاروں کو چھ ماہ سے ملزم کی
عدالت پیشی کی ڈیوٹی پر لگا رہے تھے۔