کراچی کےعلاقے لیاری بہارکالونی میں گیس لیکج
کےباعث ہونےوالےدھماکےکےنتیجےمیں زخمی ہونےوالی 22سالہ لڑکی دوران علاج دم توڑگئی
لیاری بہارکالونی میں رہائشی عمارت کی چھٹی
منزل پرواقع فلیٹ میں گزشتہ ہفتےکی صبح ہونےوالےگیس لیکج کےباعث دھماکےکےنتیجےمیں
زخمی22سالہ ثوبیہ سول اسپتال کےبرنس وارڈمیں دوران علاج دم توڑگئی،فلیٹ میں گیس
کےدھماکےکےنتجےمیں چارخواتین سمیت سات افرادزخمی ہوئےتھے، جن میں متوفیہ ثوبیہ 80فیصدجھلس
کرشدیدزخمی ہوئی تھی،،