وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے پارلیمنٹ لاجز کا واقعہ افسوسناک ہے۔

صبانور صبانور

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے  پارلیمنٹ لاجز کا واقعہ افسوسناک ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے  پارلیمنٹ لاجز کا واقعہ افسوسناک ہے۔ عمران خان ذہنی طور پر  شکست تسلیم کرچکے ہیں۔ کسی کو پیسہ نہیں دیا جارہا ہے ۔ لوگ اپنی سیاست بچانے کےلیے فیصلہ کررہیں گے۔

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ  پارلیمنٹ لاجز کا واقعہ افسوسناک ہے۔پولیس نے منتخب ارکان سے بدتمیزی کی۔  ملکی تاریخ  میں کبھی ایسا نہیں ہوا۔اب منحرف ارکان کے ووٹ نا گننے کی بات ہورہی ہے۔کسی کو پیسہ نہیں دیا جارہا ہے ۔ لوگ اپنی سیاست بچانے کےلیے فیصلہ کررہے ہیں۔سعید غنی کا کہنا  تھا کہ بلاول کی اردو کا مذاق اڑانے والے عمران خان  کی اپنی اردو ٹھیک ہے ،،، اور ناہی جغرافیہ ۔وہ دوسروں کے بچوں کے باہر پڑھنے پر تنقید کرتے ہیں۔ کیا  ان کے بچے اردو بولتے اور چیچہ وطنی میں رہتے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا وہ نہیں سمجھتے کہ  ملک میں کوئی ایمرجنسی کی صورتحال ہے۔جو بھی احتجاج ہوگا ،،پرامن ہوگا۔ وزیراعظم کی  ایم کیو ایم سے ملاقات ہوئی ۔متحدہ  قومی موومنٹ نے خود فیصلہ  کرنا ہے ۔ ہم نے ان کے سامنے اپنی گذارشات رکھی ہیں ۔