کراچی گلستان جوہر میں شوہر کی فائرنگ

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

کراچی گلستان جوہر میں شوہر کی فائرنگ

کراچی گلستان جوہر میں شوہر کی فائرنگ سے بیوی اور ساس سسر سمیت چار افراد زخمی۔ خود کو بھی گولیاں مار کر اپنی جان لے لی۔

کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلا ک  چودہ میں واقع گھر میں واقعہ پیش آیا۔

ایس ایس پی عبد الرحیم شیرازی کا کہنا ہے ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ   پروفیسر سعید نامی شہری  کے گھر میں  پیش آیا۔  فائرنگ کرنے والے ایڈووکیٹ منصور  پروفیسر سعید کے رشتہ دارہیں۔

ایڈوکیٹ منصور اور ان کی اہلیہ کے درمیان علیحدگی کا معاملہ چل رہا تھا۔ ملزم کو اس معاملے پر صلح کے لئے گھر بلایا گیا تھا۔

بات چیت کے دوران ایڈووکیٹ منصور نے فائرنگ کر کے اہلیہ،سسر،ساس اور بیوی کی پھوپھی کو زخمی کردیا۔

بعد میں  ملزم نے خود   کو بھی گولیاں مار کر زخمی کرلیا۔ پولیس کےمطابق زخمی چار افراد کو جناح اور ایڈووکیٹ منصور کو نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

دوران علاج زخمی ملزم نے دم توڑ دیا۔پولیس نےملزم منصور  کا تیس بور پستول تحویل میں لے  لیا۔

سسر نے ملزم کے خلاف  ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت تیرہ جون کو مقدمہ بھی درج کرایا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے واقعے سے متعلق مزید تحقیقات  کی جارہی ہے۔