خواتین بطور ڈیجیٹل میڈیا ایکٹیوسٹ کیا کررہی ہیں۔ کراچی میں جاری تیسری ویمن کانفرنس میں اس موضوع پر بھی نشست سجائی گئی

عمران عمران

خواتین بطور ڈیجیٹل میڈیا ایکٹیوسٹ کیا کررہی ہیں۔ کراچی میں جاری تیسری ویمن کانفرنس میں اس موضوع پر بھی نشست  سجائی  گئی

خواتین بطور ڈیجیٹل میڈیا ایکٹیوسٹ کیا کررہی ہیں۔ کراچی میں جاری تیسری ویمن کانفرنس میں اس موضوع پر بھی نشست  سجائی  گئی۔۔ عورت مارچ کے حوالے سے بھی گفتگو  ہوئی ۔



تیسری ویمن کانفرنس میں ڈیجیٹل میڈیا ایکٹیوسٹس کے موضوع پر بھی نشست ہوئی۔

ٹرانس رائٹ ایکٹیوسٹ محمد معیز ، ہدابھرگری ، قرت مرزا اور ماہیم مہر گفتگو کا حصہ بنے۔


محمد معیز نے ٹرانسجینڈرز پر کی جانے والی تنقید کا مزاحیہ انداز میں تذکرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کامیاب مرد کا ایک پیمانہ رکھا ہوا ہے۔

ڈجیٹل پلیٹ فارم سے وابستہ صحافی ماہیم مہر نے سوشل میڈیا پر پسند کیے جانے والے کانٹینٹ کا ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا مہمات بہت سے مسائل کا حل نکالنے کا ذریعہ بنتی ہیں۔


ہدا بھرگری نے سیشن میں آن لائن شرکت کی اور  موضوع پر اپنا موقف پیش کیا۔

قرت مرزا نے عورت مارچ میں پیش کیے گئے بیانیے کو عورت کی آواز قرار دیا۔

سیشن کا اختتامی حصہ ٹرانس رائٹ ایکٹیوسٹ محمد معیز کے نام رہا۔ شرکاء نے ان کی گفتگو پر خوب قہقہے لگائے۔۔