کراچی — "معرکہ حق" کے عنوان سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد قومی یکجہتی، حب الوطنی، استقامت اور باہمی ہم آہنگی کے جذبے کو فروغ دینا تھا۔ اس تقریب کی میزبانی ڈاکٹر دانش امان، زاہد حمید، فہد الیاس نینی تال والا، تیمور صدیقی، عدنان ظہور، دانش نفیس اور ہوسٹنگ کمیٹی کے دیگر اراکین نے کی۔
تقریب میں بریگیڈیئر یعقوب اعوان (سیکٹر کمانڈر، آئی ایس پی آر) نے بطور مہمانِ اعزاز شرکت کی۔ اس موقع پر کاروباری، سماجی، سیاسی اور میڈیا حلقوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات بھی شریک ہوئیں۔
ٹیم "عزمِ عالیشان" کے پیٹرن اِن چیف فہد الیاس نینی تال والا اور چیئرمین ڈاکٹر محمد احمد نے بریگیڈیئر یعقوب اعوان کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔ اس موقع پر چیئرمین محمد وجاہت، صدر عادل نایاب، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ماہم جمیل اور ٹیم مینٹور ڈاکٹر سکینہ جاوید بھی موجود تھے۔
تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ ہوسٹنگ کمیٹی کی جانب سے مہمانِ خصوصی اور دیگر شرکاء کو شیلڈز، کریسٹس، گلدستے اور گفٹ ہیمپرز پیش کیے گئے۔