نیوٹرل ہونا آئین کی پاسداری ہے، مریم نواز

عمران عمران

نیوٹرل ہونا آئین کی پاسداری ہے، مریم نواز

 اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے کہاہےکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی گنتی پوری نہیں تھی، کوئی آپ کے مخالفین کو آپ کی جیب میں ڈال دے ؟ آپ نے کسی ادارے کو نیوٹرل نہیں رہنے دیا آپ چاہتے ہیں کہ اپ کے لیے کوئی گتنی پوری کرے۔ ان کا کہناتھاکہ اس طرح سیخ پا ہونے اور مچھلی کی طرح تڑپنے کی ضرورت نہیں، مہنگائی ،لاقانونیت اور گورننس نام کی کوئی چیز نہیں، آپ کے ایم این ایز اورایم پی ایز اپنے حلقوں میں نہیں جاسکتے، آپ یہ گیم ہار چکے ہیں اور اگلے الیکشن بھی ہار جائیں گےمریم نوازنے کہاکہ آپ سے 10لوگ پورے نہیں ہورہے، کبھی کہتے ہیں کہ میرے خلاف سازش ہورہی ہے، آپ کو پتا ہے کہ یہ گیم آپ ہار چکے ہیں، اگر کوئی گنتی پوری کرنے کو تیار نہیں تو آپ انہیں جانور کہہ رہے ہیں مریم نواز نے کہاکہ نیوٹرل ہونا آئین کی پاسداری ہے، آئین کی کوئی بات کر رہا ہے تو اس پر مچھلی کی طرح تڑپنے کی ضرورت نہیں، یہ کہتے ہیں کہ میرے خلاف غیر ملکی سازش ہورہی ہے، آپ خود کافی ہیں اپنے خلاف سازش کرنے کے لئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہاکہ کس اچھائی پر آپ نے اپنے جلسے کا نام امر بالمعروف رکھا ہے، جس طرح آپ کھڑے ہوکر القابات سے نوازتے ہیں، حدیث میں نام بنانے سے منع کیا گیا وہ بھول جاتے ہیں، جو شخص خاتم النبین اپنے حلف میں نہیں کہہ سکتا، وہ کیسے کسی پر تنقید کر سکتا ہےان کا کہناتھاکہ وزیراعظم عمران خان نے دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کیے، ہم نے کبھی گالم گلوچ نہیں کی، اصول پر بات کی فیکٹس پر بات کی، پ نے عوام پر بد ترین مظالم ڈھائے، وزیراعظم کو دوسرے ممالک نے تحائف دیے اور انہوں نے بیچ دیے