کراچی میں یوم پاکستان کے
موقع پر ویمنز پاور رن کے عنوان سے میراتھن کا انعقاد کیا گیا ، میراتھن کا آغاز
شمشیر کراس سی وی یو روڈ سے کیا گیا ، میراتھن 5 کلو میڑ پر محیط تھی، جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے حصہ لیا
کراچی میں صبح سویرے کی دوڑ
خواتین سب سے آگے آگے
یوم پاکستان کی مناسبت سے کراچی کے ساحل پر خواتین کو
کوخودانحصار بنانے کے عنوان سے میراتھن
کاآغاز شمیشر کراس سے کیاگیا
یوم پاکستان کے موقع پر کراچی کے ساحل پر ویمنز پاور رن کے عنوان سے میراتھن کا آغاز شمشیر کراس سے کیا گیا میرا تھن کا فاصلہ
5 کلومیٹر پر مشتمل تھا ۔ میراتھن میں اسپورٹس اسٹارز ، ایتھلیٹس اور دیگر خواتین
بھی شریک ہوئیں
میراتھن کے شرکاء اور منتظمین
کا کہنا تھا کہ میراتھن کا مقصد یوم پاکستان کے دن اس بات کا عہد کرنا ہےکہ ہمارے
معاشرے کی خواتین اپنی صلاحیتوں قابلیت محنت اورلگن کی وجہ سے کسی سے کم نہیں۔
میراتھین میں ایک سو سے زائد خواتین اور بچیوں نے حصہ لیا ،،، پہلی
پوزیشن حاصل کرنے والی رنر کو گول میڈل جبکہ دیگر کو کیش انعام دیا گیا،
میرا تھن میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے اس بات کا ثبوت دیا
کہ ترقی اور تبدیلی کے کس بھی مرحلے میں خواتین کسی سے کم نہیں۔