حکومت کی نااہلی کے باعث بلوچستان میںدوبارہ کشیدہ صورتحال ہے، شاہ زین بگٹی

عمران عمران

حکومت کی نااہلی کے باعث بلوچستان میںدوبارہ کشیدہ صورتحال ہے، شاہ زین بگٹی

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹوزرداری نے کہاہےکہ بگٹی صاحب نے آج اپنا فیصلہ سنا دیا ہے،یہ فیصلے تجربے کے بعد کیے گئے ہیں، بگٹی صاحب

بہادر آدمی ہیں، ہمیں ملک کو مسائل سے نکالنے کے لیے مل کے محنت کرنا ہوگی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری  کی جمہوری وطن پارٹی کےسربراہ رکن قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت 

ان کا کہناتھاکہ دوسرے اتحادیوں سے ہماری اور دوسری جماعتوں کی ملاقاتیں جاری ہیں،اتحادی فیصلے کر چکے ہیں،اب وزیر اعظم کا وقت ختم ہوچکا ہے،اب سرپرائز کا وقت ختم ہوچکا ہے۔پاکستانی عوام جانتے ہیں کسی قسم کے پروپگنڈے کا شکار نہیں ہوں گے۔

بلوچستان جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نوابزدہ شاہ زین بگٹی کا کہناتھاکہ حکومت بلوچستان میں کچھ نہ کرسکی ہے

دولاکھ سے زائد بلوچستان میں ھمارے مھاجرین ہیں ان کے بارے میں کچھ نہ کیا گیا۔

ان کاکہناتھاکہ ملکی سیاسی صورتحال میں دیکھ رہے ہیں اورلوگوں نے ہم پر اعتماد کیا، لیکن بلوچستان کے لوگوں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچی،وزیر اعظم نے کہاتھا بلوچستان اور جنوبی پنجاب پر فوکس کروں گا اورحکومت کی نااہلی کے باعث بلوچستان میںدوبارہ کشیدہ صورتحال ہے