کراچی کےعلاقےشاہ فیصل کالونی میں نامعلوم ملزم نےفائرنگ
کرکےبلڈرکوقتل کردیا،پولیس نےواقعہ کوٹارگٹ کلنگ قراردیا،کورنگی کراسنگ کےقریب
گزشتہ شب فائرنگ سےہلاک شخص کی شناخت کرلی گئی،سچل پولیس نےجناح اسپتال میں چھاپہ
مارکرزیرعلاج مبینہ ڈاکوگرفتارکرنےکادعوی کیا۔
کراچی کےعلاقے شاہ فیصل کالونی میں فائرنگ سےایک شخص جاں بحق ہوا،پولیس
کےمطابق مقتول کی شناخت خالدکےنام سےہوئی جوتعمیراتی شعبے سے وابستہ تھامقتول
کونامعلوم ملزم نےسرپرگولی مارکرقتل کیا، واقعہ کےبعدلاش جناح اسپتال منتقل کیاگیاجبکہ
ابتدائی تفتیش میں واقعہ ٹارگٹ کلنگ کامعلوم ہوتاہے ۔جائے وقوعہ سےتیس بورپستول
کاایک خول بھی پولیس نےتحویل میں لیا۔کورنگی کراسنگ کےقریب گزشتہ شب فائرنگ سےجاں
بحق شخص کی شناخت عبدالغفورکےنام سےکرلی گئی ۔ پولیس کےمطابق مقتول گلشن حدیدکارہائشی
اورکیماڑی میں ملازمت کرتاتھا،مقتول نےدوروزقبل ہی نکاح کیاتھا،واقعہ کی مختلف
پہلوں سےتفتیش جاری ہے،دوسری جانب سےسچل پولیس نےجناح اسپتال میں چھاپہ مارکرزیرعلاج
مبینہ ڈاکوکوگرفتارکرنےکادعوی کیاپولیس کاکہناہےزخمی مبینہ ملزم ساتھیوں
کےہمراہ گھرمیں ڈکیتی کےلیے داخل
ہواتھا،ملزم ساتھیوں کےہمراہ کرولاکارمیں فرارہواتوپولیس سےمبینہ مقابلہ ہواکچھ
فاصلے پرجاکرملزم کارچھوڑکرشہری کی ہائی روف چھین کرفرارہوئےتھے،گرفتارمبینہ ڈاکوکےدیگرفرارساتھیوں
کی تلاش بھی جاری ہے،لائنزایریامیں زاتی جھگڑے کے دوران ضامن نامی شخص زخمی ہواپولیس
نےفائرنگ کرنےوالےمبینہ ملزم کوگرفتارکرکےاسلحہ برآمد کیا۔