پی ٹی آئی، ایم این اے رمیش کمار کی رہائش گاہ
کے باہر احتجاج۔ عدالت نے ملزم رکن سندھ
اسمبلی شاہنواز جدون اور سعید آفریدی کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی۔
سٹی کورٹ میں
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی رمیش
کمار کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔کیس میں ملزم رکن
سندھ اسمبلی شاہنواز جدون اور سعید آفریدی نے
تفتیشی افسر کو بیان ریکارڈ کرادیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت میں بتایا کہ رکن
صوبائی اسمبلی نے بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔
ملزمان سے چار لوٹے برآمد ہوئے ہیں۔عدالت
نے کہا کہ ملزمان سے برآمد کیس پراپرٹی آئندہ سماعت پر متعلقہ عدالت میں پیش
کریں۔ مقدمے کی آئندہ سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں چار اپریل کو ہوگی۔