میری ضمانت کےحکم پر تفصیلی فیصلہ آگیا ہےسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی


 میری ضمانت کےحکم پر تفصیلی فیصلہ آگیا ہےسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

 

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہےکہ میری ضمانت کےحکم پر تفصیلی فیصلہ آگیا ہے،، ہائیکورٹ کے الفاظ میں واضح ہے کہ یہ تمام کیسز جھوٹے ہیں۔

احتساب عدالت میں پیشی کےموقع پرمیڈیا سےگفتگوکرتےہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ انکی ضمانت پرعدالت کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا گیا،،انکےخلاف تمام کیسز جھوٹ پرمبنی ہیں۔۔ 3 سالوں سےحکومت کےلوگ صفایاں دےرہےہیں۔

خاقان عباسی نےایک بارپھراپنا بیانیہ دہراتےہوئےکہا کہ نواز شریف کے خلاف ایک بھی کرپشن کا کیس نہیں بن سکا،، آج ملک کے اندر بجلی کی کمی کیوں ہے اسکا ذمہ دار حکومت ہے۔

آذاد کشمیرکےانتخابات سےمتعلق شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ اگر ہم آزاد کشمیر کا الیکشن بھی شفاف نہ کرواپائے تو پھر سب بیکار ہے یہ بھی ایک سوال ہے کہ اس ملک میں الیکشن کون کرواتا ہے جتنی جلدی الیکشن ہو بہتر ہے۔۔ چئیرمین نیب پرتنقید کرتےہوئےکہا کہ چئیرمین نیب بتا دیں کہ وہ کس کےغلام ہیں ۔۔