چئیرمین پاکستان علماء کونسل طاہر اشرفی کہتے ہیں
کہ پاکستان کو تقسیم کرنے کی سازش کرنے والے عوام اور اداروں کو لڑانا چاہتے ہیں ۔
ہم کسی
ایسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔
کراچی کے نجی ہوٹل میں پیغام پاکستان ریجنل پیس
کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔
جس میں علمائے کرام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی
سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
چئیرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر اشرفی
نے خطاب میں کہا کہ پاکستانی قوم اپنی فوج سے بے پناہ محبت کرتی ہے ۔
جو یہ سمجھتے ہیں پاکستانی قوم کو پاکستان کی
فوج کو پاکستان کے نوجوان کو جو پاکستان کے مسالک میں آپس میں تصادم کرائیں گےان
کو ہماری لاشوں کے اوپر سے جانا پڑے گااپنا خون دے دیں گے وطن پر آنچ نہیں آنے دیں
گے
چئیرمین پاکستان علماء کونسل نے کہا کہ پیغام
پاکستان کے قیام کے بعد ملک میں انتہا پسندی اور فرقہ وارانہ تشدد میں کمی آئی ۔
انہوں
نے سیاسی قائدین سے اپیل کی کہ نفرتیں ختم کریں اور ایک میز پر بیٹھے ۔