عید قریب آتے ہی سبزیاں مہنگی ہوگئیں

عرفان علی عرفان علی

عید قریب آتے ہی سبزیاں مہنگی ہوگئیں

کراچی میں عید آتے ہی سبزی اور پھل فروشوں نے قیمتیں بڑھا دیں پھلوں کی قیمتوں میں تیس سے پچاس جبکہ سبزی کی قیمتوں میں بچاس سے سو روپے تک اضافہ کردیا گیا

کراچی میں رمضان المبارک کے بعد عید پر بھی سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا  سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ساٹھ سے سو روپے کا اضافہ کیا گیا شہری کہتے ہیں ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کا مسئلہ ہے حکومت کو اقدامات کرنے کی ضرورت ہے

مارکیٹ میں لیمو جو رمضان المبارک میں آٹھ سو روپے کلو تھا عید پر اس کے ریٹ دوسو روپے اضافے کے بعد ایک ہزار روپے تک پہنچ گئے پیاز ستر روپے۔ بند گوبی اسی روپے کلو جبکہ ٹماٹر سو روپے کلو سے بڑھا کر ایک سو ساٹھ روپے کلو جبکہ لہسن کی قیمت تین سو پچاس سے بڑھا کر پانچ سو روپے کلو کردیا گیا

شہر میں رمضان المبارک میں شہری مہنگائی سے تنگ تھے اب ان کو عید پر بھی سبزیاں اور پھل مہنگے داموں خریدنے ہونگے شہری کا کہنا ہے کہ قیمتوں پر کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائے۔