بلدیہ عظمی کراچی کے میونسپل کمشنر افضال زیدی سے اضافی چارج واپس۔

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

بلدیہ عظمی کراچی کے میونسپل کمشنر  افضال زیدی سے اضافی چارج واپس۔

بلدیہ عظمی کراچی کے میونسپل کمشنر  افضال زیدی سے اضافی چارج واپس۔

 کے ایم سی کے سینئر افسر  نعمان ارشد کو  میونسپل کمشنر تعینات کردیا گیا۔

بلدیہ عظمی کراچی میں بیس جون کو   میونسپل کمشنر تعینات کئے جانے والے افضال زیدی کو سائٹ لمٹیڈ بھیج دیا گیا۔

  انہیں  میونسپل کمشنر کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔ان کی جگہ سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز نعمان ارشد کو     میونسپل کمشنر تعینات کیا گیا ہے۔

 ان کا شمار کے ایم سی کے  سینئر ترین افسران میں ہوتا ہے۔

 میئر کراچی  مرتضی وہاب نے ہم نیوز سے گفتگو میں بتایا افضال زیدی سے کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں۔ انہیں  حکومت سندھ کے اصرار پر واپس بھیجا گیا ہے۔فی الحال میونسپل کمشنر کا چارج نعمان ارشد کو دیا ہے۔

میئر کراچی نے واضح کیا کہ کے ایم سی کے افسر کو ہی میونسپل کمشنر تعینات کروں گا ،،کیوں کہ ان کو بلدیات کا پتہ ہے۔

 سندھ حکومت سے کوئی افسر لایا تو اسے کام سمجھنے میں وقت لگے گا۔