آپ نے ملک کو تباہ کرنا ہے تو کرپٹ لوگوں کو عوام پر بٹھا دیں ،عمران خان

عمران عمران

 آپ نے ملک کو تباہ کرنا ہے تو کرپٹ لوگوں کو عوام پر بٹھا دیں ،عمران خان

سیالکوٹ میں چیئر مین تحریک اںصاف عمران خان  نے کہاہےکہ ہمیں اپنے ملک کو قربان نہیں کرنا چاہیے کسی کی وار اینڈ ٹیرر میں،ہماری پہلے کوشش تھی کہ روس سے اچھے تعلقات ہوں،

عمران خان نے کہاکہ یہ پہلی دفعہ ہم نے یہ کوشش کی، اس سے گیس میں اور گندم میں فائدہ ہونا تھا،مجھے جولائی کے اندر یہ اطلاع ہو چکی تھی، سات مارچ کو ہمارے سفیر کو بلایا،جب دھمکی دی گئی اگلے دن عدم اعتماد تحریک آ جاتی ہے،اصل سازش یہ ہے کہ حکومت ہٹا کر ہم سے زیادہ کوئی اہل لوگ لائے جاتے،

ان کا کہناتھاکہ ہمیں ہٹا کر کرپٹ ترین لوگوں کو ہم پر مسلط کر دیا گیا، باپ اور بیٹا دونوں ضمانت پر ہیں،نیب میں ٹی ٹی کے کیسز ہیں،جن پر یہ کیسز ہوں، کیا ایسے لوگوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے گی اور ہمارے ملک پر کرپٹ ترین ٹولہ مسلط کر دیا گیا چیئر مین تحریک انصاف کا کہناتھاکہ آپ نے ملک کو تباہ کرنا ہے تو کرپٹ لوگوں کو عوام پر بٹھا دیں،آپ نے ملک کو تباہ کرنا ہے تو کرپٹ لوگوں کو عوام پر بٹھا دیں،میں پاکستانی اور اورسیز پاکستانی بھی تھا، اس لیے اورسیز کو ترجیح دیتا ہوں،آپ سب سے زیادہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان پر کتنا ظلم ہوا،کبھی پاکستان کو اتنا بڑا خسارہ نہیں ملا تھا جو ہمیں ملا،ہم بینک کرپٹ تھے، شرم آتی تھی لوگوں سے پیسے مانگنے پڑتے تھے،پھر کورونا، آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں بہترین طریقے سے کورونا کے حوالے سے اقدامات کیے ہم نے، ہم نے جس طرح کورونا ہینڈل کیا تو ہماری معیشت بھی بچی،ہمارا روشن ڈیجیٹل کے ذریعے پیسے آئے، ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کیا،ہمارا روشن ڈیجیٹل کے ذریعے پیسے آئے، ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کیا،ہمارے کارپوریٹ پرافٹس بھی ریکارڈ ہوئے،