کوئٹہ
: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی کے
زیر صدارت میڈیا کمیٹی برائے یوم تاسیس جلسہ کے اراکین کا اجلاس ہوا
اجلاس
میں 30 نومبر کے جلسے کے لئے میڈیا سٹریٹجی اور ایڈورٹائسمنٹ سے متعلق امور کا
جائزہ لیا گیا اور تشہری مہم میں تیزی لانے کے لئے لائحہ عمل طے کیا گیا،
اجلاس
میں صوبائی ڈپٹی اطلاعات سیکرٹریز قاسم اچکزئی، یاسر بشیر ،صوبائی میڈیا کوآرڈینٹر
حیات خان اچکزئی، ڈپٹی کوآرڈینیٹر اختر شاہ مندوخیل، صوبائی کونسل کے رکن انجینئر
ہادی عسکری،کوئٹہ سٹی کے سینئر نائب صدر سید ایوب آغا، صوبائی رہنما جواد
خان،خواتین ونگ کی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سکینہ عبداللہ خان اور میڈیا کوآرڈینیٹر
فائزہ پوپلزئی نے شرکت کی۔