کراچی کھارادر بمبئی بازار میں ہونے والے بم دھماکے کی تحقیقات قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شروع کردیں

عرفان علی عرفان علی

کراچی کھارادر بمبئی بازار میں ہونے والے بم دھماکے کی تحقیقات قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شروع کردیں

کراچی کھارادر بمبئی بازار میں ہونے والے بم دھماکے کی تحقیقات قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شروع کردیں۔۔۔دن کی روشنی میں  بھی بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ٹیموں نے جائے دھماکا کا دورہ کرکے  شواہد جمع کئے،دھماکے میں جاں بحق خاتون کو سپرد خاک کردیا گیا ،زخمی عینی شاہد نے بھی دھماکے کے فوری  بعد آنکھوں دیکھا حال بیان کردیا،واقعہ کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیاگیا۔ 

کھارادر میں ہونے والے بم دھماکے کے بعد فضاء سوگوار ہے۔

پولیس نے دھماکے کے مقام کو چاروں جانب رکاوٹیں لگا کر بند کررکھا ہے

بم ڈسپوزل اسکواڈ اور  محکمہ انسداد دہشتگردی کی ٹیمیں دن کی روشنی میں بھی جائے دھماکا پہنچیں اور دہشتگردی میں   استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کے پرزہ جات سمیت دیگر شواہد جمع کئے۔

دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی دہشتگردہ گروہ یا تنظیم نے قبول نہیں کی ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے  صدر اور کھارادر بم دھماکے  میں مماثلت پائے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔

دوسری طرف دھماکے میں جاں بحق خاتون کی نمازجنازہ  گارڈن شو مارکیٹ کے قریب مرکزی شاہراہ پر  ادا کی گئی جس میں صوبائی وزیر سعید غنی اور جام اکرام اللہ دھاریجو سمیت دیگر نے  شرکت کی

دھماکے میں  معجزانہ طور پر محفوظ رہنے اور معمولی زخمی ہونے والے عینی شاہد دکاندارکا بیان  بھی سامنے آگیا، جس کا کہنا ہے کہ دھماکا ہوتے ہی ہر طرف اندھیرا چھاگیا تھا اور چند لمحے بعد ہی آگ لگ گئی تھی

عینی شاہد دکاندار نے کہاکہ میں بائیک پربیٹھاہواتھااورمیرابھائی ساتھ ہی تھا۔۔۔یہ ایک دم سے اچانک سے دھماکا ہوا۔۔۔اورپھراندھیرا ساچھاگیا۔۔۔تقریبایہاں چاربائیکوں میں آگ بھی لگ گئی تھی۔۔۔میں بلکل بیک سائڈپرجاکرگرگیاتھا۔۔۔اس میں جومیرابھائی میرےساتھ تھانا وہ شدیدمتاثرہواہے۔۔۔

کھارادر  بم دھماکے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں سی ٹی ڈی میں درج کرلیاگیا ، مقدمے میں قتل،اقدام قتل،دہشت گردی سمیت اوردیگردفعات شامل کی گئی ہیں۔ بم دھماکے  کے باعث خاتون جاں بحق اور سولہ افراد زخمی ہوگئے تھے۔