پاک بحریہ کے لیے تعمیر کیے جانے والے ملجم کلاس جہاز پی این ایس بدر
کی لانچنگ کی تقریب آج کراچی شپ یارڈ میں منعقد کی جارہی ہے۔ وزیر اعظم پاکستان میاں
محمد شہباز شریف تقریب کے مہمان خصوصی ہیں جبکہ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد
امجد خان نیازی بھی اس موقع پر موجود ہیں۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار,
وزیر دفاع اور ترک وزیر دفاع بھی تقریب میں شریک ہیں.
پاک بحریہ کے لیے چار
ملجم کلاس جہازوں کی تعمیر کا معاہدہ ستمبر 2018 میں پاکستان نیوی اور ایم ایس
اسفات ترکی کے مابین طے پایا۔ معاہدے کے تحت دو جہاز ترکی میں جبکہ دو پاکستان میں
تعمیر کیے جائیں گے۔ اس سلسلے کے پہلے جہاز پی این ایس بابر کی لانچنگ اگست 2021 میں
استنبول,ترکی میں کی گئی. پی این ایس بدر اس معاہدے کے تحت مقامی طور پر تعمیر کیا
جانے والا پہلا جہاز ہے۔ مقامی سطح پر جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ ملجم کلاس جہازوں کی
تعمیر ملکی شپ بلڈنگ اور ڈیزائننگ کی صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بنے گی۔