کراچی میں امریکی قونصل خانے کے تحت چار ماہ جاری رہنے والی اسپورٹس فار کلائمٹ مہم اختتام کو پہنچی۔

عمران عمران

کراچی میں امریکی قونصل خانے  کے تحت  چار  ماہ جاری رہنے والی  اسپورٹس فار کلائمٹ مہم اختتام کو پہنچی۔

کراچی میں امریکی قونصل خانے  کے تحت  چار  ماہ جاری رہنے والی  اسپورٹس فار کلائمٹ مہم اختتام کو پہنچی۔ امریکی ڈپٹی قونصل جنرل  میٹ فیرینس  کا کہنا تھا ماحولیاتی تحفظ و کھیلوں کی سفارتکاری کرنا   ہمارے لئے باعث فخر ہے۔ مہم  میں کھلاڑیوں اور طلبہ  نے بھرپور شرکت کی ۔

کراچی میں ساحل سمندر کی صفائی اور ماحولیاتی اثرات  اجاگر کرنےکے لئے   امریکی قونصل خانے کے  تحت  اسپورٹس فار کلائمٹ مہم چلائی جائے گی۔

  مہم میں  کرکٹ،فٹبال، اسکواش اور ہاکی کے کھلاڑیو ں    اور  امریکی حکومت کے تحت  انگلش لینگوئج  پروگرام کے سابقہ طلباء بھی شریک ہوئے۔

مہم کی اختتامی تقریب  میں امریکی ڈپٹی قونصل جنرل  میٹ فیرینس  کا کہنا تھا ماحولیاتی تحفظ و کھیلوں کی سفارتکاری کرنا   ہمارے لئے باعث فخر ہے۔

کرکٹر فیصل اقبال نے کہا   ماحولیاتی تبدیلی ایک اہم  اور سنجیدہ مسئلہ ہے ۔ اس کے  اثرات  اور  خطرات کو کم کرنے کے لئےمل کر   کام کرنا ہوگا۔ 

دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ  ہر شخص ساحلوں سے  کچرا  ہٹاکر سمندری  جنگلات  اور  حیاتیات کے تحفظ میں مدد فراہم  کر سکتا ہے۔