کوئٹہ میں بلوچستان حکومت ترجمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہاہےکہ شیرانی میں
کوہ سلیمان میں آتشزدگی کا واقعہ رونما ہوا، رواں ماہ کی بارہ تاریخ کو واقعہ کا
معلوم ہوا آگ پر قابو پا لیا گیا
فرح عظیم شاہ نے کہاکہ زمری اور کجھوری کے واقعات کی وجوہات پتہ لگ چکا ہے،
ان واقعات میں تین افراد جاں بحق, ایک درجن معمولی زخمی ہوئے اور پندرہ افراد
لاپتہ ہوئے اور زخمیوں کی حالت بہتر ہے اور لاپتہ افراد کا بھی پتہ لگا لیا گیا ہے کمشنر نے علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے انکا کہناتھاکہ
این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے مکمل کام کر رہی ہے
این ڈی ایم اے کے دو ہیلی کاپٹر آگ بجھانے میں مصروف ہیں اور
پی ڈی ایم اے مکمل اقدامات اٹھا رہی ہے انہوں نے کہاکہ
وزیر اعظم کے نوٹس کے بعد ایران نے فائر فائٹنگ ائیر کرافٹ فراہم کیا ہے
وفاقی حکومت, صوبائی حکومت, پاک آرمی اور فرنٹئیر کور اقدامات اٹھا رہے ہیں
وزیر اعلی میر عبدالقدوس بزنجو مضبوط وزیر اعلی ہیں ان کو کوئی خطرہ نہیں اور
جمعیت کی جام کمال خان کی حمایت میں کوئی صداقت نہیں،
بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین کا پارلیمانی لیڈر میر عبدالقدوس بزنجو نے
اجلاس طلب کیا ہے،
سپریم کورٹ کے فیصلے کا بلوچستان اسمبلی میں بھی اطلاق ہو سکتا ہے