کراچی میں
جیل چورنگی پر چیز ڈپارٹمنٹل اسٹور
کے بیسمنٹ میں آگ بھڑک اٹھی۔
تیرہ
فائر ٹینڈر اور اسنارکل کی مدد سے تیسری درجے کی آگ بجھانے کی کوششیں
جاری۔دھویں سے ایک شخص متاثر۔
اسٹور میں کسی شخص کی موجودگی کی اطلاع نہیں۔
کراچی میں جیل چورنگی کے قریب واقع چیز ڈپارٹمنٹل اسٹور کے بیسمنٹ میں آگ بھڑکنے
سے دھویں کے بادل چھاگئے۔
ابتدائی طور پر کے ایم سی کے چھ فائر ٹینڈر نے
پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کیں۔
فائر بریگیڈ حکام نے آگ کی شدت دیکھتے ہوئے
اسے تیسرے درجے کی قرار دے کر شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب کرلئے۔
فائر بریگیڈ حکام کےمطابق دھواں زیادہ ہونے کے
باعث فائر فائٹرز کو مشکل کا سامناہے۔
ڈپارٹمنٹل اسٹور کا عملہ اور خریدار محفوظ ہیں۔پولیس
ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ اسٹور میں کسی شخص کی موجودگی کی اطلاع نہیں۔
آتشزدگی کے باعث دھویں سے ایک شخص متاثر ہوا
جسے اسپتال روانہ کردیا گیا۔
تیرہ فائر ٹینڈرز اور اسنارکل
آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد کے مطابق
کثیر المنزلہ عمارت میں ایک سو ساٹھ فلیٹ اور ایک سو اٹھاون خاندان رہائش پزیر ہیں۔
بالائی منزلوں پر واقع تمام فلیٹ آگ سے محفوظ ہیں۔ممکنہ خدشات کے پیش نظر فلیٹ خالی کرائے جارہے ہیں۔